ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چین میں آئی فون پر پابندی سے ایپل کو زبردست جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

چین کی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ایپل کے آئی فون سمیت دیگر غیرملکی ڈیوائسز کے استعمال سے روک دیا ہے، جس کے سبب امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون کے استعمال پر پابندی کے بعد امریکی ٹیکنالوجی سیکٹر کو شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے اور ایپل کمپنی کے حصص میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز جب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اس بارے میں پہلی بار ایپل کے اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی کی رپورٹ جاری کی تو اس کے فوری بعد کمپنی کے شیئر میں 3.6 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

عوامی سطح پر تجارت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایپل کے حصص میں جمعرات کی صبح پھر سے گراوٹ آئی اور ٹریڈنگ میں 2.9 فیصد گر کر 176.79 ڈالر پر آگئی تھی۔

حالیہ برسوں میں چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں کچھ تعطل پیدا ہوا ہے کیونکہ واشنگٹن نے چین کی اہم ٹیکنالوجیز تک رسائی کو محدود کرنے کی کوشش کی جس میں جدید چپ ٹیکنالوجی بھی شامل ہے اور بیجنگ امریکی ٹیکنالوجی پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں امریکا اور یورپی ممالک بھی سکیورٹی خدشات کے باعث سرکاری سطح پر چینی کمپنی کے اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا چکے ہیں۔

چین کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جلد ہی آئی فونز کے نئے ماڈل متعارف کروائے جانے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں