ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کئی ماہ قبل دریا میں گرا فون شہری کو واپس مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ کا اسمارٹ فون ہاتھ سے چھوٹ کر کسی فرش پر گر جائے تو دل دھڑک سا جاتا ہے اور آپ فون اٹھا کر فوراً چیک کرتے ہیں کہ کہیں فون میں کوئی خرابی تو نہیں ہوگئی اور فون صحیح سلامت دیکھ کر سکھ کا سانس لیتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کا فون اگر کسی دریا میں گر جائے تو فون کے صحیح سلامت ملنے کی بالکل بھی امید نہیں ہوتی، یقیناً آپ اس کی جگہ دوسرا اسمارٹ فون خرید لیتے ہیں۔

تاہم برطانیہ کے وائے دریا میں 10 ماہ قبل پارٹی کے دوران ایک شہری کا آئی فون پانی میں گر گیا تھا جو اسے واپس مل گیا ہے۔

- Advertisement -

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 10 مہینے پانی میں رہنے کے باوجود بھی فون کام کر رہا تھا۔

ایک شہری میگوئیل کو یہ فون وائے دریا سے اس وقت ملا جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کشتی میں سفر کر رہا تھا، میگوئیل نے فون کو پانی سے نکالا اور گھر لا کر ایئر کمپریسر سے سُکھایا۔

فون خشک ہونے کے بعد شہری نے چارجنگ پر لگایا تو حیران کن طور پر موبائل چارج ہونے لگا۔

میگوئیل نے فون کی تصاویر ایک فیس بک گروپ پر شیئر کیں اور لاک اسکرین کی تصویر بھی پوسٹ کی جس میں ایک شخص اور خاتون کھڑے تھے۔

یہ پوسٹ ہزاروں مرتبہ شیئر کی گئی یہاں تک کہ تصویر میں موجود شخص کی شناخت اوین ڈیویز کے نام سے ہوگئی جو اسکاٹ لینڈ کا رہائشی تھا۔

ڈیویز نے بتایا کہ وہ دریا میں کشتی چلا رہا تھا کہ اس دوران فون پانی میں گر گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں