تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آئی فونز میں 2020 تک 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے جانے کا امکان

واشنگٹن : معروف کمپنی ایپل کی جانب سے 2020 تک آئی فونز میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، ایپل کے فلیگ شپ آئی فونز میں فائیو جی سپورٹ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی فونز صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی ، فائیوجی دوڑ میں کامیابی کے منصوبے میں قانونی جنگ میں ناکامی کے بعد ایپل نے کوالکوم سے معاملات طے پانے کے بعد 2020 میں اپنے 5 جی آئی فونز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اب تک اینڈرائیڈ ڈیوائسز تیار کرنے والی کئی کمپنیاں 5 جی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ فونز متعارف کراچکی ہیں مگر آئی فون صارفین کو اس کے لئے 2020 تک انتظار کرنا ہوگا۔

ایپل سے متعلق مختلف لیکس کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق ایپل کی جانب سے اگلے سال کم از کم 2 آئی فون ماڈلز فائیو جی سپورٹ کے ساتھ متعارف کرائے جاسکتے ہیں، ایپل کے فلیگ شپ آئی فونز میں فائیو جی سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے اپریل میں امریکا اور جنوبی کوریا میں موبائل فون کمپنیوں نے 5دنیا میں سب سے پہلے 5 جی سروس فراہم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید پڑھیں : امریکا اور جنوبی کوریا میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی شروع

جنوبی کوریا میں سنہ 2014 میں وائر لیس ٹیکنالوجی 5 جی کا ابتدائی خاکہ پیش کیا گیا تھا اور اسے دنیا بھر میں سنہ 2020 تک عام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی سے اسمارٹ فونز پر انٹرنیٹ کی رفتار پچاس گنا بڑھ جائے گی جس کے ذریعے صارفین محض ایک سیکنڈ میں کئی میگا بائیٹ کی فلم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -