ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اپیل نے بھارت میں کتنی نوکریاں فراہم کیں؟ جانئے حیران کن اعداد وشمار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت میں ایک لاکھ سے زائد نوکریاں فراہم کیں ان میں 72 فیصد خواتین تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نئے خطوں میں اپنی منڈی کی تلاش اور اپنے کچھ مینوفیکچرنگ کاروبار کو انڈین مارکیٹ میں منتقل کرنے کے لیے تگ ودو میں مصروف ہے اپنے اس ٹاسک کو پانے کے لئے ٹیک کمپنی رواں سال کے آخر میں لانچ ہونے والے آئی فون 15 کے بہت سے ماڈلز انڈیا میں تیار کرکے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے عزائم کو حاصل کرنے کے لئے کمپنی نے پچھلے دو سالوں میں انڈیا میں اپنے آئی فونز کی تیاری میں ساتھ فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد نوکریاں فراہم کیں ہیں جن میں 72 فیصد خواتین شامل ہیں۔

بھارت کے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر راجیو چندر شیکھر کے مطابق ان میں انیس سے چوبیس سال کی 72 فیصد خواتین شامل ہیں جنہوں نے ایپل کپمنی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔

حال ہی میں بلومبرگ نے خبر دی تھی کہ ایپل نے دو ہزار پچیس تک بھارت میں آئی فون کی تیاری کا 25 فیصد شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے،سنہ 2021 میں یہ تقریباً 1 فیصد تھی اور موجودہ تعداد 7 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ چینی کمپنیوں کو مات دینے کے لئے ایپل انڈیا میں کئی ڈیوائسز تیار کرتا ہے، جن میں آئی فون 11، آئی فون 12، آئی فون 13، آئی فون 14، اور ایئر پوڈز شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں