بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

انڈین لیگ پِٹ گئی، بورڈ نے سر پکڑ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں ایڈیشن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ناظرین کی تعداد میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے آٹھ ہفتوں کے بعد ٹی وی ریٹنگ 2.52 ریکارڈ کی گئی ہے، جو پچھلے سال کے 3.75 کے مقابلے میں کم ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی مقبولیت میں کمی اسٹیک ہولڈرز کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شائقین کی جانب سے عدم دلچسپی کی وجہ ٹورنامنٹ میں بڑی ٹیموں کی ناکامی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل میں شامل ممبئی انڈینز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنئی سپر کنگز سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹیمیں ہیں، تاہم رواں سال ان تینوں ٹیموں کی کارکردگی خراب رہی ہے۔

چیئرمین آئی پی ایل بریجیش پٹیل نے لیگ کی ریٹنگ میں کمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، لیکن یہ تشویشناک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمی کا اگلے سال ہونے والے براڈکاسٹنگ رائٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں