جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آئی پی ایل 2024 کا چیمپئن کون ہوگا؟ فیصلے کا دن آن پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا فائنل آج کولکتہ نائٹ رائیڈر اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 لگ بھگ دو ماہ جاری رہنے کے بعد آج فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں دو بار کی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈر اور ایک بار کی آئی پی ایل فاتح سن رائزرز حیدرآباد شام 7 بجے جیت کا خواب لیے میدان میں اتریں گی۔

سال 2022 کو چھوڑ کر، آئی پی ایل 2017 سے 2023 تک، ممبئی یا چنئی سپر کنگز کی ٹیمیں چیمپئن بنتی رہی ہیں۔ گجرات کی ٹیم 2022 میں جیتی تھی۔

- Advertisement -

اور اب 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا جب ہمیں ممبئی اور چنئی کے بعد کوئی نیا چیمپئن آئی پی ایل کو ملے گا۔

میچ کے لیے کل کا ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال بارش کے باعث چیمپئن کا فیصلہ ریزرو ڈے پر ہوا تھا تاہم مقامی محکمہ موسمیات نے آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈر کی قیادت نوجوان شریاس ایئر کے سپرد ہے تو سن رائزز حیدرآباد کی کمان آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کے ہاتھ ہے جو گزشتہ سال اپنی قومی ٹیم کو ٹیسٹ چیمپئن اور ون ڈے چیمپئن بنوا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں