آئی پی ایل 2025 میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر مارکس استوئنس کا چھکا سیکیورٹی پر موجود خاتون کو جا لگا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے گجرات ٹائٹٓنز کے خلاف 11 رنز سے کامیابی حاصل کی، مارکوس اسٹوئنس نے 15 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔
مارکس اسٹوئنس کو ’دی ہلک‘ کا لقب دیا جاتا ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑے شارٹ مارنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
اسٹوئنس نے محمد سراج کی بیک آف لینتھ ڈیلیوری کو مڈ وکٹ پر فلیٹ پل شاٹ مارا جو سیدھا باؤنڈری لائن سے باہر موجود خاتون سیکیورٹی آفیشل کو جالگا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون باؤنڈری لائن سے باہر چل رہی تھیں کہ گیند ان کی دائیں ٹانگ پر لگ گئی۔
شائقین ان کی خیریت کے لیے فکرمند تھے تاہم شکر ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہوگئی لیکن ان کے پاؤں میں سوجن ضرور ہوگئی۔
پنجاب نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بناسکی۔