نئی دہلی: آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز رشبھ پنت نے ایک نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے سب سے زیادہ قیمت پر خریدے جانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ روپے میں خریدا، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی ہندوستانی کھلاڑی کے لیے سب سے بڑی رقم ہے۔
پنجاب کنگز کے ساتھ شریاس ائیر نے بھی 26.75 کروڑ روپے میں معاہدہ کر کے دوسرے سب سے مہنگے ہندوستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، جبکہ پنجاب نے ارشدیپ سنگھ کو 18 کروڑ میں خریدا۔
اس کے علاوہ محمد سراج کو گجرات نے 12 کروڑ 25 لاکھ میں خریدا جبکہ محمد شامی کیلئے 10 کروڑ کی بولی لگائی گئی۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے مارنس لیبوشین کا آسان کیچ چھوڑ دیا، جس ہر کپتان بمراہ کے ری ایکشن نے سب کو حیران کردیا۔
جسپریت بمراہ نے کینگروز کے خلاف نہ صرف اپنی کپتانی سے سب کو متاثر کیا ہے بلکہ اپنے رویے سے بھی لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کیا ہے، بھارتی ٹیم پہلے دن 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جب آسٹریلین ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو کوہلی نے بمراہ کی بال پر لیبوشین کا کیچ چھوڑ دیا۔
بمراہ نے ویرا کے کیچ چھوڑنے پر غیرمعمولی ری ایکشن دیا اور کسی ناراضی کا اظہار کرنے کے بجائے ہلکا سا مسکرا دیے اور پھر سے بولنگ اینڈ کی طرف بڑھ گئے۔
ان کے اس برتاؤ کی تعریف آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے بھی کی، انھوں نے کہا کہ کوہلی کے کیچ چھوڑنے پر بمراہ نے کمال کا ری ایکشن دیا کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ میں اگلے اوور میں پھر وکٹ لے سکتا ہوں۔
قومی ٹیم میں مجموعی طور پر کیا خامی ہے؟ کامران اکمل نے نشاندہی کردی
خیال رہے ہ بمراہ نے پہلی اننگز میں بھارت کے کم اسکور کے باوجود شاندار اسپیل کرتے ہوئے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 5 وکٹیں لی تھیں اور میچ اپنی ٹیم کے حق میں کردیا تھا۔