بھارت کو ورلڈکپ میں کامیابی دلوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انڈین پریمئیر لیگ آئی پی ایل میں 43 برس 278 دن کی عمر میں کپتانی کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
چنئی سپر کنگز کو چیمپئین بنوانے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے موجودہ کپتان روتوراج گییکواڑ کی کہنی میں فریکچرکے باعث ٹیم کی کپنانی کررہے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں کپتانی کے فرائض نبھائے تو وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے بوڑھے ترین کپتان بن گئے۔ تاہم چنئی کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں دھونی کی قیادت میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق بھارتی کپتان نے آخری بار 2023 میں فرنچائز کی کپتانی کے فرائض انجام دیئے تھے، جب انہوں نے ٹائٹل جیتا تھا بعدازاں انہوں نے 2024 سیزن سے پہلے کپتانی روتوراج گییکواڑ کے حوالے کردی تھی۔
واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز اپنی تاریخ کے بدترین دوراہے پر کھڑی ہے، فرنچائز 6 میچز میں سے 5 ہار چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 9 ویں پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔
اس سے قبل بھارت کے سابق لیجنڈری کپتان دھونی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے درمیان ہمیشہ سے ایک لائن رہی ہے۔
اپنی بہترین قائدانہ صلاحیت کی بنا پر بلیو شرٹس کو تینوں آئی سی سی ایونٹس جتوانے والے دھونی نے کہا کہ ویرات کوہلی شروع سے ہی ایسا شخص تھا جو اپنا حصہ ڈالنا چاہتا تھا وہ 40 یا 60 رنزسے کبھی خوش نہیں ہوا وہ 100 رنز بنانا چاہتا تھا اور آخر تک ناٹ آؤٹ رہنا چاہتا تھا۔
انھوں نے کہا کہ اس میں وہ بھوک شروع سے ہی موجود تھی اس نے اپنی بلے بازی کو بہتر کیا اور کارکردگی دکھانے کی اس کی خواہش ابھی بھی موجود ہے، اس نے ہمیشہ اپنی فٹنس کی سطح کو بلند کیا۔
دھونی نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت ساری بات چیت ہوتی تو اور ہم کھل کر اپنا نقط نظر پیش کرتے تھے، شروع میں یہ ایک کپتان اور ایک نئے آنے والے پلیئر کے درمیان ہونے والی گفتگو کی طرح تھا۔
ملائیکہ اروڑا کی کمار سنگاکارا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں گرم
سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ آپ میں زیادہ بات چی ہوت تو آپ پھر دوست بن جاتے ہیں لیکن میں اب بھی محسوس کرتا ہوں کہ میرے اور کوہلی کے درمیان سینئر اور ایک جونیئر لائن ہے، حالانکہ اب بھی ہماری دوستی ہے۔