ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آئی پی ایل کی منسوخی، بھارتی بورڈ کو کتنا نقصان ہوگا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کرکٹ کی دنیا میں بھی ہلچل مچی ہوئی ہے، بھارت میں آئی پی ایل 2025 اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کو معطل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ آئی پی ایل کے ایک میچ کی منسوخی کے باعث بھارتی بورڈ کو ٹی وی حقوق، اسپانسرشپ، ٹکٹ فروخت مد میں 125 کروڑ روپے فی میچ کا نقصان برداشت کرنا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اب تک 4 میچز منسوخ ہونے سے بھارتی بورڈ کو 500 کروڑ روپے سے زائد نقصان ہوچکا ہے جبکہ ٹورنامنٹ مکمل طور پر ختم ہوا تو 3 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فرنچائز مالکان زیادہ خسارے سے پریشان ہیں جبکہ اسپانسرز کی جانب سے معاہدوں کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد ناکامی کا منہ دیکھنے کے نتیجے میں نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ اندرونی طور پر بھی شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران میچ رکوا کر شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد تماشائی اور کھلاڑی شدید خوف میں مبتلا ہوگئے تھے۔

کامران اکمل کا آپریشن بنیان المرصوص پر ردِ عمل

بھارتی جارحیت پر پاکستان نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے ہیں، فوجی چوکیوں سمیت متعدد رافیل طیارے بھی تباہ ہوئے ہیں، جس سے بھارتی حکمران دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں