بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آئی پی ایل کی ٹیم رائلز چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے دوران بیٹنگ سنجو سیمسن سے دل کی دھڑکن چیک کرائی، جس کے بعد ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹیز کی سنچری مکمل کرلی، ان کی 56 رنز کی اننگز میں 24 سنگلز، 3 ڈبل، 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔کوہلی 409 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 100 ففٹیز اور 9 سنچریاں بنا چکے ہیں۔
ماہر بلے باز نے ناصرف آئی پی ایل کے اس سیزن میں اپنی دوسری ففٹی مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کو کامیابی سے بھی ہمکنار کروانے میں اہم کردار بھی ادا کیا۔
ایک موقع پر کوہلی نے جب دو رنز لیے تو وہ رن مکمل کرنے کے بعد راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے پاس گئے اور ان سے اپنے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہا، سنجو سیمسن نے وکٹ کیپنگ گلوز اتار کر کوہلی کے دل کی دھڑکن چیک کی اور ہلکا سا مسکراتے ہوئے کہا کہ سب کچھ نارمل ہے تاہم کوہلی اس موقع پر کوہلی تکلیف میں دکھائی دیے۔
کوہلی کو گراؤنڈ میں ٹریٹمنٹ لیتے بھی دیکھا گیا، کوہلی کی جانب سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہنے اور گراؤنڈ میں طبی امداد ملنے کے باعث ان کے مداح پریشان ہوگئے۔
اس سے قبل کوہلی فیلڈنگ میں آسان ترین کیچ چھوڑ کر مذاق کا نشانہ بن گئے،راجھستان رائلز اور رائل چینلجرز بنگلورو کے درمیان 13 اپریل کو ہونے والے مقابلے میں کوہلی اور ان کی ٹیم نے مس فیلڈنگ کی انتہا کردی، کوہلی کی جانب سے دھرو جوریل کا آسان کیچ چھوڑنے سے قبل بھی ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے کئی مواقع گنوائے۔
آر سی بی کے بولر سویش شرما کی مڈل اسٹمپ پر پڑنے والے بال کو دھرو نے ہوا میں اچھالا اس دوران ایک آسان کیچ کولی کا منتظر تھا مگر بھارتی بلے باز جانے کس خیال میں کھوئے تھے کہ اس‘سٹر’کو گرا بیٹھے۔
کوہلی اس بال کے نیچے کیچ پکڑنے کیلیے آئے بھی بڑے ماہرانہ انداز سے تھے مگر شائقین اور کمنٹیٹر اس وقت حیرن رہ گئے جب گیند ان کے ہاتھوں سے پھسل گئی۔
آسان کیچ گرانے کے بعد کوہلی کافی مایوس نظر آئے جبکہ کئی لوگ سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑاتے ہوئے بھی پائے گئے۔