جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

پاکستانی کرکٹرز ایک بار پھر ’’آئی پی ایل‘‘ میں کھیلیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر بی سی سی آئی نائب صدر نے اہم بات کہہ دی ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز 2008 میں ہوا تھا اور دنیائے کرکٹ کے دیگر بڑے کرکٹرز کی طرح پاکستانی سپر اسٹار کرکٹرز نے بھی اس میں شرکت کی تھی۔ تاہم اس کے بعد ممبئی دھماکوں کا واقعہ ہونے پر دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھنے کے باعث کوئی پاکستانی کرکٹر آئی پی ایل کے مزید کسی ایڈیشن میں شریک نہیں ہوسکا۔

گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ بورڈ ک نائب صدر راجیو شکلا سے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں میزبان نے آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت کے حوالے سے سوال کیا اور پوچھا کہ کیا شائقین پاکستانی کرکٹرز کو دوبارہ آئی پی ایل میں ایکشن میں دیکھ سکیں گے؟

اس سوال کے جواب میں راجیو شکلا نے محتاط جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹرز اور امپائرز کو بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شامل رکھا ہے۔ تاہم جہاں تک کھلاڑیوں کی بات ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر ہے۔

راجیو شکلا سے ایک اور سوال کیا گیا کہ بی سی سی آئی پاکستانی کھلاڑیوں کو نیلامی میں شامل نہیں کرتی ہے۔ تو کیا کسی فرنچائز نے پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کے حوالے سے بات کی ہے؟

بھارتی بورڈ کے نائب صدر نے کہا کہ کچھ فرنچائزز ہیں جو پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے متعلق بات کرتی ہیں، لیکن اس وقت معاملات تھوڑے مشکل ہیں۔

واضح رہے پاکستانی کھلاڑیوں پر 2009 سے عائد پابندی کے باوجود سابق پاکستانی کرکٹر کسی نہ کسی طور آئی پی ایل کا حصہ رہے ہیں۔ وسیم اکرم کولکتہ نائٹ رائیڈر 2010-2016 تک بولنگ کوچ اور رمیز راجا 2014 تک بطور کمنٹیٹر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل بابر اعظم کے مداحوں کیلیے بُری خبر!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں