ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

آئی پی ایل میں مہنگے بکنے والے ویبھوو پاکستان انڈر19 کیخلاف بری طرح ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل کا حصہ بننے والے 13 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریاونشی پاکستان انڈر19 کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے۔

حال ہی میں سعودی عرب میں ہونے والے آئی پی ایل آکشن میں محض 13 سال کے ویبھوو کی دھوم مچی تھی اور جب راجھستان رائلز نے انھیں ٹیم کا حصہ بنایا تھا تو وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے، تاہم آئی پی ایل کا حصہ بننے والے کرکٹر پاکستان کے خلاف کوئی چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہے۔

ویبھوو سوریاونشی نے پاکستان کے خلاف 9 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف ایک رن بناپائے، انھیں فاسٹ بولر علی رضا نے آؤٹ کیا۔

- Advertisement -

13سالہ کرکٹر پاکستانی بولرز کے سامنے بالکل بھی پراعتماد نظر نہیں آئے، وہ بڑے شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتے رہے مگر ناکام نظر آئے، اننگز کے پانچویں اوور میں علی رضا کی ایک گڈ لینتھ بال پر وہ سعد بیگ کا کیچ بن گئے۔

 

آٹھویں جماعت کے طالبعلم 13 سالہ ویبھوو کو کیوں ٹیم کا حصہ بنایا؟ ڈریوڈ نے بتادیا

 

خیال رہے کہ ویبھوو سوریاونشی کو آئی پی ایل آکشن میں راجھستان رائلز کی ٹیم نے اپنا حصہ بنایا ہے اور ان کے لیے 1.1 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے ہیں۔

راجھستان رائلز کے کوچ راہول ڈریوڈ کا ان کے حوالے سے کہنا تھا کہ بہار کے سمستی پور سے تعلق رکھنے والا آٹھویں جماعت کا طالب علم رائلز کے ٹرائلز میں آیا تھا۔

فرنچائز نے نیلامی میں اس کو خریدنے کا فیصلہ کیا، مجھے لگتا ہے کہ اس (سوریاونشی) کے پاس واقعی بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، اس لیے ہم نے سوچا کہ اسے ایک اچھا ماحول ملے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں