بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

آئی پی ایل میں ٹیم جان بوجھ کر میچ ہاری! میچ فکسنگ کا سنگین الزام لگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین پریمیئر لیگ میں نیا تنازع سامنے آگیا راجستھان رائلز کی ٹیم پر ایسوسی ایشن کے اعلیٰ افسر نے میچ فکسنگ کا سنگین الزام لگادیا۔

راجستھان رائلز کو جے پور میں 19 اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں 2 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں 14 سالہ ویبھو سوریاونشی نے اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا اور مقابلے کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بنے، تاہم راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے کنوینر نے اس میچ ہر فکس ہونے کا الزام لگایا ہے۔

راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر جے دیپ بہاری نے آئی پی ایل فرنچائز آر آر کو میچ فکسنگ کرنے والی ٹیم قرار دیا ہے جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ پر آنے والی خبروں کے مطابق جے دیپ بہاری نے کہا کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا بچوں کو بھی یہ بات معلوم ہے، ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکار ہوں تو کوئی کیسے کوئی میچ ہار سکتا ہے۔

جے دیپ بہاری نے کہا کہ ایڈ ہاک کمیٹی ریاستی حکومت نے بنائی ہے، اسے پانچویں بار توسیع دی گئی ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام مقابلے بغیر کسی مسئلے کے ہوں اور حقیت سامنے لائی جائے۔

خیال رہے کہ 181 رنز ہدف کے تعاقب میں راجھستان رائلز کی تیم کو آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے مگر آر آر کے بیٹر یہ رنز نہیں بناسکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں