پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

ویڈیو: آئی پی ایل کی ایک ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران اچانک بھارت چھوڑ دیا، وجہ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ایک ٹیم ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر اچانک بیرون ملک روانہ ہو گئی ہے۔

بھارت میں اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 18 واں ایڈیشن تنازعات کے ساتھ جاری ہے۔ جاری ٹورنامنٹ کے دوران سابق چیمپئن ٹیم اچانک لیگ ادھوری چھوڑ کر بیرون ملک روانہ جا چکی ہے۔

یہ ٹیم سابق چیمپئن آئی پی ایل سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) ہے جو بھارت سے مالدیپ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس آر ایچ انتظامیہ نے مسلسل شکستوں کے بوجھ سے نکلانے کے لیے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران مالدیپ بھیجا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو شکستوں کے بھنور سے نکالنے اور ان کے حوصلے بلند کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اہل خانہ سمیت مالدیپ بھیجا گیا ہے جہاں انہیں لگژری ریزورٹ میں ٹھہرایا گیا ہے۔

اس حوالے سے سن رائزرز حیدرآباد کے کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کھلاڑیوں کو ملک سے روانہ ہوتے اور مالدیپ میں سیر وتفریح سے بھرپور لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا ہے۔

 

واضح رہےکہ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ابتک سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 9 میچز کھیل کر صرف تین میچز ہی جیت پائی ہے۔ سابق چیمپئن کو اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے اب اگلے تمام میچز بہت اہم ہیں۔ ایس آر ایچ کاق اگلا میچ جمعہ 2 مئی کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں