آئی پی پی ایشیا پاک انویسٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ ہم آئی پی پی کا ریٹ آف ریٹرن ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دے رہے ہیں۔
چیئرمین ایشیا پاک انویسٹمنٹ کے سی سی او شہریار چشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے طور پر پاکستان کی بجلی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں ،کافی عرصے سے پاکستان کی انرجی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔
شہریار چشتی نے کہنا تھا کہ پاکستانی صارفین کو کیسے بجلی سستی دی جاسکتی ہے اس پر کام کرنا ہوگا ،آئی پی پیز کے تحت ہم سب کو بھی صارفین کو سہولت دینا ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ لبیرٹی نے بھی اپنے منافع کو 2021 میں شئیر کیا تھا،2021 سے بجلی کا سیکٹر مسلسل مسائل میں جاتا رہا۔ہم حکومت کو ریٹ آف ریٹرن ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دے رہے ہیں۔
چیئرمین ایشیا پاک انویسٹمنٹ کے سی سی او نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت کم کرنے کے سلسلے میں تجاویز دینے جارہے ہیں، ہم اپنا حصہ دے رہے ہیں۔
شہریار چشتی نے کہا کہ اب دوسرے پاور پلانٹ کیا سوچتے ہیں یہ ان پر ہے، سب کو مل کر سوچنا ہوگا بجلی کی قیمت کم کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا، ہنگامی بنیادوں پر سب آئی پی پیز کو بیٹھ کر بجلی کی قیمت کم کرنے کا پلان بنانا ہوگا۔