ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستانی عوام کرونا کے خلاف جنگ میں ARY نیوز کی خدمات کے معترف، سروے رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دنیا کی تیسری بڑی ریسرچ کمپنی کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں اے آر وائی نیوز نے بھی بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔

معروف ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا جس میں پوچھا گیا کہ پاکستان میں کرونا کے خلاف جنگ میں کن  نجی اداروں (برینڈز) نے اپنا کردار ادا کیا۔

سروے میں 6 فیصد شہری اور 40 فیصد دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے حصہ لیا ، جن میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل تھیں۔

سروے میں حصہ لینے والوں نے بتایا کہ اے آر وائی نیوز نے بھی کرونا کے خلاف جنگ میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا اور عوامی آگاہی کے پیغامات نشر کیے۔

آئی پی ایس او ایس کی جانب سے جاری رپورٹ میں اے آر وائی نیوز موسٹ سپورٹیو برینڈز میں سرفہرست رہا جبکہ رپورٹ میں دیگر اداروں اور کمپنیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آئی پی ایس او ایس کا شمار دنیا کی تیسری بڑی ریسرچ کمپنی کے طور پر ہوتا ہے، یہ ادارہ دنیا کی 90 مارکیٹس میں موجود ہیں جس کے 18 ہزار ملازمین مختلف موضوعات اور چیزوں پر عوامی سروے کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں