ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اقبال ظفر جھگڑا کا بطور گورنر خیبرپختونخواہ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کی جانب سے نامزد کیے جانے والے گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا نے بطور گورنر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کردی اور آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور خوش حالی کے لیے میں نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بلا امتیاز رویہ رکھا اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی، اب چونکہ تحریک انصاف اقتدار میں آچکی تو گورنر نامزد کرنا بھی اُن کا حق ہے۔ اقبال ظفر جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ممنون حسین کو ارسال کردیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختون خواہ کے نامزد گورنر شاہ فرمان نے گورنرہاؤس استعمال نہ کرنے کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور تین صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کی جس کے تحت وہ دارالحکومت میں حکومت بنانے جارہے ہیں۔

سن 2013 میں ہونے والے گزشتہ انتخابات میں چونکہ مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے ملک کے تمام صوبوں میں آئین کے تحت اپنے گورنر نامزد کیے تھے جو وفاق کی نمائندگی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنرخیبرپختونخواہ لیگی قیادت کے سامنے ڈٹ گئے، استعفیٰ دینے سے انکار

یاد رہے کہ عام انتخابات میں شکست کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت نے چاروں صوبوں کے گورنروں کو احتجاجاً مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دیا تھا جس پر سب سے پہلے گورنر سندھ محمد زبیر نے عمل درآمد کیا تھا مگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے گورنر لیگی قیادت کے سامنے ڈٹ گئے تھے اور انہوں نے ہدایت ماننے سے صاف انکار کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں