شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نتھیا گلی میں سیرو تفریح کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نتھیا گلی کے مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو اور تصاویر میں اداکار یاسر حسین نے کئی حسین لمحات کو شوٹ کیا ہے جس میں اہلیہ و اداکارہ اقراء اور بیٹے کبیر کو خوب انجوائے کرتے دیکھا گیا جبکہ انکے ساتھ اداکارہ حریم فاروق بھی اس ویکیشن کا حصہ بنی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
اداکار یاسر نے حسین یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کپشن میں لکھا کہ،‘نتھیا گلی اور ہم’، ویڈیو میں اداکار کے بیٹے کو پہاڑیوں پر چڑھتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں ںے انسٹاگرام پر جند گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے، اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولیٹ‘ میں مرکزی کردار نبھایا جس میں ان کے ہمراہ حمزہ سہیل ودیگر شامل تھے۔