کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ کی ہم شکل لبنانی خاتون نے اقرا عزیز سے موازنہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اداکارہ کو خوبصورت قرار دیا۔
انٹرنیٹ پر ان دنوں اداکارہ اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی خاتون نور نے دھوم مچائی ہوئی ہے، اُن کا چہرہ اقرا عزیز سے اس قدر ملتا ہے کہ اداکارہ کی بہن سدرہ عزیز بھی چکما کھا گئیں ہیں۔
لبنانی خاتون اور پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکارہ کی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اقرا عزیز میں حیرت انگیز مشابہت ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران ہیں۔
پاکستانی اداکارہ کی بہن سدرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نور کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’ایک منٹ کے لیے میں نے سوچا، لیکن نہیں نہیں یہ تو ایک اور خوبصورت انسان ہے‘۔
For a minute I thought.. but no no this is another beautiful human being guys. Relax. https://t.co/E3iL1EbZn4
— Sidra Aziz (@NamkeenJalebi) June 2, 2020
سدرہ اپنے ٹویٹ میں شاید اقرا عزیز کا نام لکھ کر یہ بتانا چاہ رہی تھیں کہ وہ لبنانی خاتون کی ویڈیو دیکھ کر ششدر رہ گئیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لبنانی خاتون نور پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ ہیں، اُن کی انٹرنیٹ پر جو ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی اُس میں وہ اپنے منگیتر کے ساتھ ہیں۔
انٹرنیٹ صارف نے نور کو بتایا کہ وہ اقرا عزیز سے بہت زیادہ مماثلث رکھتی ہیں، اس پر لبنانی خاتون نے ردعمل دیا کہ ’میں نے گوگل پر اقرا کو سرچ کیا، وہ واقعی بہت خوبصورت ہیں، اُن سے میرا موازنہ کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’میرے منگیتر بھی اقرا کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے کہا کہ میں خفیہ طور پر دوہری زندگی گزار رہی ہوں، میرا ایک وجود لبنان اور دوسرا پاکستان میں ہے‘۔
I googled her and wow she’s gorgeous, thank you so much for the comparison, you’re too sweet💜
— Nour 🇱🇧 (@itsNourr218) June 1, 2020