تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

کراچی: شوبز کے دیگر اداکاروں کے بعد اقرا عزیز نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنالیا اور ان کے چاہنے والے اب اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تمام سرگرمیوں کو بذریعہ یوٹیوب باآسانی جان سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یو می اینڈ یوٹیوب چینل متعارف کیا ہے۔

اقرا عزیز کی یوٹیوب چینل ٹیم میں ان کے منگیتر و اداکار یاسر حسین، ساتھی یاسر تاج اور بلال عباسی شامل ہیں۔

اقرا عزیز نے بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح اپنے چینل پر بیوٹی ٹپس اور ٹوٹکے بتانے کے بجائے اپنی زندگی کے روزمرہ کے معمولات لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے یوٹیوب چینل بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ اقرا عزیز کے چینل کو اب تک 11 ہزار لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں۔

انسٹاگرام ویڈیو میں اقرا عزیز نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ مجھے کیا پسند ہے، میں کیا کھاتی ہوں، کیا پیتی ہوں، کہاں جاتی ہوں، کہاں سے آتی ہوں تو میرے چینل کو سبسکرائب کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر اور عائشہ عمر نے بھی اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرایا تھا۔

پاکستانی اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے یوٹیوب چینل کا بنایا جانا مداحوں کو اپنی جانب کتنا راغب کرسکتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Comments

- Advertisement -