جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

یاسر حسین سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ اقرا عزیز نے سب بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنی اور یاسر حسین کی پہلی ملاقات کے حوالے سے خود ہی سب کو آگاہ کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اقرا عزیز نے بتایا کہ اُن کی یاسر سے پہلی ملاقات ایک ایوارڈ شو میں ہوئی جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال وقفے کے بعد پھر ہم دونوں ایوارڈ شو میں ہی ملے جس کے بعد ہم ایک دوسرے کے قریب ہوئے اور پھر ایک دوسرے کو جاننے کا موقع بھی ملا۔

- Advertisement -

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے جھوٹی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’دوسری ملاقات کے بعد ہم ایک دوسرے کے نہ صرف قریب آئے بلکہ ہم نے ایک ساتھ وقت گزارنا بھی شروع کیا، مجھے یاسر کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا تھا کیونکہ وہ بہت اچھے دل کا شخص ہے‘۔

سب سے مزے دار بات یہ ہے کہ اداکار یاسر حسین نے 2019 میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو کے دوران ہی اقرا عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں شادی کی پیش کش کی تھی۔

شادی کے بعد کی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے اقرا کا کہنا تھا کہ ’میں اب بھی خود کو تلاش کررہی ہوں کیونکہ مجھے یہ کرنے سے بہت زیادہ خوشی ملتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ میری زندگی کا سنہرا دور ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک ایسی فیملی سے تعلق رکھتی تھی جہاں کی خواتین بہت مضبوط اعصاب کی مالک ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود ہی کرتی ہیں، مجھے سسرال والے بہت اچھے ملے، خوشی ہے کہ ملتی جلتی سوچ والے خاندان میں ہی شادی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں