ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اقرا عزیز کا شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ ان کی اہلیہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات پر فخر کیا ہے کہ وہ یاسر کی بیوی ہیں۔

اقرا عزیز نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہر وقت ان کا خیال رکھا، انہوں نے انکشاف کیا کہ متعدد بار یاسر حسین نے ان کی ایسے وقت میں خدمت کی جب وہ خود بھی علیل تھے مگر انہوں نے اپنی پرواہ کیے بغیر ان کی خدمت کی۔

اقرا عزیز نے لکھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ یاسر حسین جیسے پیار کرنے اور خیال رکھنے والے شخص کی اہلیہ ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ میں شوہر کی پیشہ ورانہ تعریف بھی کی اور لکھا کہ وہ شوز کی اس طرح میزبانی کر کے دوسروں کو ہنساتے رہتے ہیں، جیسے ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں شوہر کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا اور زندگی بھر ان سے محبت کرتے رہنے اور ساتھ رہنے کا عزم بھی کیا۔

یاد رہے کہ سنہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے یہاں جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سے اقرا اسکرین سے دور ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں