پاکستان کی نامور اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے دو سالہ بیٹے کبیر کی مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو کہ خود یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اور بیٹا ایک دوسرے کا کردار نبھا رہے ہیں، کبیر ٹہل ٹہل کر فون پر بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ اقرا نہایت مضحکہ خیز انداز میں بیٹے کی گاڑی پر بیٹھی اسے چلا رہی ہیں۔
یاسر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘‘کردار بدل گئے‘‘ ساتھ ہی انھوں نے مزاحیہ ایموجی بھی بنائی۔
اس ویڈیو میں اداکارہ ایک چھوٹے بچے کی طرح ایکٹنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور اپنے بیٹے کی کار پر بیٹھ کر اسے ریموٹ سے آگے پیچھے کررہی ہیں۔
اسی دوران فون پر ان کا بیٹا کسی فرضی شخص سے بہت سنجیدگی کے ساتھ بات کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ وہ اقرا کے پاس آتا ہے اور آگے جانے کے لیے انھیں راستے سے ہٹنے کا کہتا ہے۔
اس ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹو میں اب تک 2 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا جب کہ صارفین ماں بیٹے کی محبت پر اپنی رائے دیتے بھی نظر آرہے ہیں۔