جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

اقرا عزیز نے اپنے مداحوں کو خاص پیغام پہنچادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو خاص پیغام دے دیا۔

اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں پرپل رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں تحریر کیا کہ ”آخر کار منت اس ہفتے شادی کررہی ہے“ ساتھ ہی انہوں نے #mannatmurad کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

- Advertisement -

اقرا نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کی ہیں، جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں سبز رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ریڈ لپ چیک‘

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں