تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اقرا اور یاسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی: معروف اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اقرا اور یاسر کی شادی کا چرچا کافی روز سے جاری تھا اور آج دوپہر دونوں بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تقریب میں دونوں کے دوستوں، رشتہ داروں جبکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اقرا نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر معروف ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ سرخ رنگ لہنگا زیب تن کیا۔ یاسر حسین نے سنہرے رنگ کی شیروانی پہنی۔

 

View this post on Instagram

 

# Our most anticipated work this year was definitely this magnificent piece we customized for the lovely Iqra Aziz. An old school lehnga choli, all in the most vibrant shades of red, done our way with plenty of glitz and magic! The full sleeved choli and heavy lehnga is fully bedazzled with red-on-red embroidery and hand worked embellishments that include sequins, gemstones and more. Paired with a red net dupatta that’s embellished with an intricate border, and scatter of small bootis and chann. We loved creating this piece as much as Iqra is loving wearing it! . Photo courtesy : @ajstudioofficial . #iqraaziz #nomiansari #weddingbells #weddingseason #decemberweddings #iqrayasir #yasirhussain #iqyasirdaviyah #redonred #lehngacholi #nomiansariXiqyasirdaviyah #weddingoftheyear #celebritywedding #iqrayasir #iqraaziz #ajstudio #ajstudioofficial

A post shared by Nomi Ansari (@nomiansari) on

دونوں کی شادی کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور دونوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز نے چند ہی ڈراموں سے بہت جلد اداکاری میں اپنا لوہا منوا لیا ہے جبکہ ان کے مداحوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

یاسر حسین نے رواں برس ایک ایوارڈ کی تقریب میں اقرا کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے کچھ لوگوں نے پسند کیا جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے اس پر خاصی تنقید کی۔

Comments

- Advertisement -