بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز رواں ماہ کے آخر میں ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس ایوارڈ شو کی تقریب میں یاسر حسین نے دنیا کے سامنے فلمی انداز سے اقرار عزیز سے محبت کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

بعد ازاں اپنے مداح کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ ’شادی ہوگی البتہ ابھی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا‘ جبکہ یاسر حسین نے رواں سال کے آخر میں شادی کا اشارہ دیا تھا۔

شوبز انڈسٹری پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پریمی جوڑی دسمبر کے آخر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس ضمن میں دونوں خاندانوں نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: اقرا عزیز نے تنقید پر خاموشی توڑ دی

شادی میں مخصوص رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا، تقریبات 25 سے 28 دسمبر تک کراچی میں ہوں گی، بعد ازاں دونوں اداکاروں کی جانب سے ساتھی فنکاروں کے لیے دعوتِ ولیمہ کی تقریب بھی رکھی جائے گی۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جانب سے ابھی شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا البتہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں جلد ہی باقاعدہ اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ یاسر اور اقرا کے درمیان کافی عرصے سے دوستی ہے، اس حوالے سے متعدد بار دونوں کے حوالے سے کئی چہ مگوئیاں بھی سامنے آئیں مگر دونوں نے خاموشی اختیار کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں