جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اقرا عزیز کی بیٹے کے ساتھ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی ننھے بیٹے کبیر حسین کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جانب سے اکثر و بیشتر انسٹاگرام پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے بیٹے کبیر حسین کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا جس سے لی گئی ایک تصویر یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کردی۔

یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرا عزیز بیٹے کبیر حسین کے ساتھ میچنگ کا سوٹ پہن کر فوٹ شوٹ کروا رہی ہیں۔

اقرا اور یاسر کی جانب سے یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیا گیا مگر یاسر حسین نے ایک تصویر انسٹا اسٹوری پر شیئر کی اور اہلیہ کا آدھا چہرہ اور کبیر حسین کا مکمل چہرہ چھپا دیا۔

واضح رہے کہ اداکار و میزبان یاسر حسین اور اداکارہ اقراعزیز نے کبیر حسین کا چہرہ تا حال مداحوں کو نہیں دکھایا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار یاسر حسین نے رواں برس جولائی میں گھر بیٹے کی ولادت کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی تھی، جس میں نومولود کے ہاتھ نظر آرہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں