اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اقرا اور یاسر کی شادی میں توجہ کا مرکز کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف اداکار و میزبان یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، گزشتہ روز دونوں اداکاروں کی مہندی کی تقریب ہوئی تھی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اقرا اور یاسر کی مہندی کی تقریب میں جہاں سب کی نظریں دلہا دلہن پر مرکوز تھیں وہیں پاپا رازی فوٹو گرافر دوسری طرف مصروف رہے اور مہندی میں شرکت کرنے والے دیگر اداکاروں کے پوز لیتے رہے۔

مہندی کی تقریب میں فوٹو گرافرز کی توجہ کا مرکز اداکارہ ہانیا عامر، عاصم اظہر اور اداکار احد رضا میر اور سجل علی رہے، دونوں تقریب میں ہر جگہ ایک ساتھ نظر آئے۔

سجل علی نے اقرا عزیز کی مہندی میں خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ احد نے کالا کرتا پہنا اور کندھوں پر شال ڈالی ہوئی تھی۔

دوسری جانب ہانیا عامر اور گلوکار عاصم اظہر بھی تقریب میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب رہے، ہانیا عامر نے سرخ رنگ کا نیٹ کا سوٹ زیب کیا تو عاصم اظہر سفید کرتا شلوار کے ساتھ دوپٹا پہنے دکھائی دئیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یاسر حسین کے گھر پر اداکار جوڑی کی مہندی کی رسم منعقد کی گئی، اس موقع پر یاسر حسین اور اقرا نے زبردست ڈانس کرکے سب کو محظوظ کیا تھا۔

مہندی کی تقریب میں اداکارہ زارا نور عباس، اسد صدیقی، ایمن خان، منال خان، منیب بٹ، کبریٰ خان، مومل شیخ، شہزاد شیخ، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر، ہانیا عامر اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں