لاہور: اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے میزبان اور تحقیقاتی صحافی اقرار الحسن نے پیر حق خطیب کی نام نہاد کرامت کو بے نقاب کرنے کی ٹھان لی۔
اینکر پرسن اقرار الحسن نے حق خطیب عُرف شُف شُف والی سرکارکی تمام کرامات کا بھانڈا پھوڑدیا اور ساتھ ہی پیر حق خطیب کو چینلچ کردیا ہے۔
اینکر اقرار الحسن نے اپنی نئی ویڈیو میں شُف شُف والی سرکار کی طرح مریض کے منہ سے لوہے کی سوئیاں، کیلیں اور گولیاں نکال کر اُن کی ’کرامت‘ کا چہرہ بت نقاب کیا۔
اقرار الحسن نے مریض کے منہ سے گولیاں، سوئیاں اور کیلیں نکال دیں۔۔ پیر حق خطیب کی نام نہاد کرامت بے نقاب#ARYNews #SareAam @iqrarulhassan pic.twitter.com/vFDUL7yPGg
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) January 23, 2024
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک اسٹنٹ مین اپنے منہ میں گولیاں، کیل اور سوئیاں جمع کرکے لوگوں کو بے وقوف بنا سکتا ہے۔
اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا کہ اگر پیر حق خطیب عُرف شُف شُف والی سرکار میرا چیلنج قبول کرتے ہیں تو وہ ان کے سامنے یہ کرتب کرکے دیکھائیں گے لیکن اگر وہ منع کرتے ہیں تو اس ویڈیو کے بعد نئی ویڈیو میں منہ سے سونے کی چین نکالنے کا بھانڈا بھی پھوڑیں گے۔
اقرا الحسن نے کہا کہ ایک ایک کر کے حق خطیب کی ہر ’کرامت‘ بے نقاب ہو گی اور پھر اُن کے آستانے پر ’’سرعام‘‘ کا فائنل ہوگا۔