کراچی : پروگرام سرعام کے میزبان اقرارالحسن کیخلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آئینہ ان کودکھایا تو برامان گئے۔ اے آر وائی کے اینکر اور معروف پروگرام سر عام کے میزبان اقرار الحسن اور ان کے ساتھی کیخلاف کراچی کے آرام باغ تھانے میں دو مقدمات درج کر لئے گئےہیں۔
مقدمہ میں ناجائز اسلحہ، دھوکہ دہی اور دیگر دفعات درج کی گئیں ہیں،پہلا مقدمہ سندھ اسمبلی کے چیف سیکیورٹی آفیسر کی مدعیت میں جبکہ دوسرا مقدمہ آرام باغ تھا نے کے ایس ایچ او عبدالغفار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
اے آروائی نیوز کےاینکر کو سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کرنے پر وزیرداخلہ نے اپنی حکومت کی نااہلی چھپانے کےلئے گرفتارکرایا تھا۔
اقرارالحسن کی گرفتاری کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد آرام باغ تھانے کےباہر جمع ہوگئی اور ان کی رہائی کیلئے احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اقرارالحسن کو غلط گرفتارکیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار مقدمہ درج کرنے کا نوٹس لیں۔