بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

اقرار الحسن کے صاحبزادے ’ارطغرل غازی‘ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی نیوز کے مشہور و معروف پروگرام سرِعام کے میزبان اور سینئر صحافی اقرار الحسن کے صاحبزادے نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

اقرار الحسن کے صاحبزادے سید پہلاج حسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا لباس زیب تن کیے کھڑے تھے۔

پہلاج نے ارطغرل کی طرح ہاتھ میں تلوار میں تھامی ہوئی تھی مگر وہ اصلی نہیں بلکہ نقلی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اطغرل غازی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لباس انہوں نے محبت میں ہی زیب تن کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ارطغرل عازی کے سپاہی نے پاکستانی اداکار کو ’بھائی‘ بنا لیا

واضح رہے کہ سلطنتِ عثمانیہ کے حوالے سے بنایا جانے والے ترک ڈرامے کو اردو زبان میں پیش کرنے کے بعد ارطغرل غازی کو بہت زیادہ شہرت ملی اور جنوبی ایشیا میں اُس کے اداکاروں کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

In the Love of Ertuğrul Ghazi… #PehlaajHassan #Pehlaaj #ErtugralGhazi #Costume #History #IslamicHistory #Turkey #Pakistan #Karachi

A post shared by Pehlaaj Hassan (@pehlaajofficial) on

ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور پہلی قسط کے ویوز کا ریکارڈ قائم ہوا جسے اب تک 7 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، یہ پاکستان میں کسی بھی ڈرامے کی ایک قسط کو سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں