بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے میزبان اور تحقیقاتی صحافی اقرار الحسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اقرار الحسن نے بتایا کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے بلاک کے میں پولیس اسٹیشن کے سامنے اُن پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

’لاہور میں کے بلاک ڈی ایچ اے پولیس اسٹیشن کے بالکل سامنے نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے‘۔

اقرار الحسن نے اپنی تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جن میں اُن کے چہرے پر تازہ زخم نظر آرہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے اینکر نے اپنے اوپر ہونے والے حملے سے متعلق آگاہ کیا تو ساتھی صحافیوں اور مداحوں نے سلامتی کے حوالے سے دعائیں دیں اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن ان دنوں لاہور میں ہیں، وہ پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے لاہور کی سیاسی گہما گہمی اور ماحول ناظرین تک پہنچانے کے لیے پروگرام ریکارڈ کرنے گئے تھے۔

اقرار الحسن کا لاہور جلسے کے حوالے سے پروگرام آج شام 7 بج کر تین منٹ پر اے آر وائی نیوز پر نشر ہونا ہے، جس کا پرومو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بائیس گھنٹوں قبل شیئر کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں