بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایرا خان نے مراٹھی انداز میں شادی کے آغاز کی رسم ’کیلوان‘ مناتے ہوئے تصویریں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں ایرا خان نے اپنے منگیتر نوپور شیکھرے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔
عامر خان کی صاحبزادی نے اپنی شادی کی تقریب کے لئے سرخ ساڑھی منتخب کی، اس کے ساتھ میں پھولوں کے زیورات پہنے جبکہ اُن کے منگیتر نوپور شیکھرے نے پیلے رنگ کے کرتے اور پاجامے کا انتخاب کیا۔
اس سے قبل بھی عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔