ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ایران کا امریکا سے شیڈول مذاکرات سے متعلق بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا سے شیڈول مذاکرات کے حوالے سے ایران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں امریکا کی نیت کا جائزہ لیں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو ایک حقیقی موقع دے رہے ہیں، ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کل عمان ہوں گے، مذاکرات میں ایران کی نمائندگی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کی نمائندگی امریکی صدر کے مندوب اسٹیو وٹکوف کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا جتنی زیادہ دھمکیاں دیگا ایران اتنا ہی مضبوط ہو گا۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران اپنی جوہری کامیابیوں سے نہ پیچھے ہٹے گا اورنہ ہی اس پر سمجھوتہ کرے گا۔

ٹیرف جنگ : چین نے امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر پابندی لگا دی

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے کھلے ہیں، اپنے وقار اور فخر کی بنیاد پر مذاکرات کریں گے۔

مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ہم جوہری بم نہیں بنانا چاہتے، ہمیں جوہری سائنس اورجوہری توانائی کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں