تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ایران میں مزاحیہ ویڈیو بنانا طلبا کو مہنگا پڑ گیا

تہران: ایران میں پولیس نے یونیورسٹی کے 17 طبا کو خوفناک مزاحیہ ویڈیو شوٹ کرنے کے شبے میں گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں پولیس نے خوفناک پرینکس شوٹ کرنے کے شبے میں 17 طلبا کو حراست میں لے لیا، پرینکس میں فرضی قتل، خودکشی کے ساتھ ساتھ تہران میٹرو کی سیڑھیوں پر مسافروں کے چہروں پر کیک پھینکنا بھی شامل تھا۔

تہران کے پولیس چیف جنرل حسین رحمی نے کہا کہ ہم نے کچھ ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو اپنی خوشی کے لیے دارالحکومت کی گلیوں میں خوفناک پرینکس کی عکس بندی کرکے لوگوں کے اعصاب اور امن و عامہ سے کھیل رہے تھے۔

دوسری جانب ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ میں لوگوں کو خوش کرنا چاہتا تھا اور اپنے انسٹاگرام پیچ پر فالوورز کی تعداد بڑھانا چاہتا تھا۔

تہران کی سائبر پولیس کے سربراہ کرنل داؤد معظمی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی فائدے کے لیے پڑھے لکھے لوگ عوام کو خوفزدہ کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا نے یہ ویڈیوز انسٹاگرام اور ٹویٹر پر فالوورز اور اشتہارات حاصل کرنے کے لیے بنائیں، گرفتار کیے گئے تمام 17 طلبا نے یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کررکھی ہے اور وہ اچھی کمپنیوں میں ملازمت کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -