منگل, جون 24, 2025
اشتہار

امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے : ٹرمپ کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر ایران کے حملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل آگیا، ان کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے 14 میزائل داغے، جن میں سے 13کو مار گرایا گیا، ایران نے سرکاری طور پر اپنی جوہری تنصیبات کی تباہی کا انتہائی کمزور جواب دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے میزائل حملوں میں امریکا یا قطر کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، ایران اور اسرائیل سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے آگے بڑھیں۔

Trump

ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کو مبارک ہو امن کاوقت آگیا ہے، امیر قطر کا خطے کے قیام امن کے لیے اقدامات پر مشکور ہوں۔ ایران کے داغے گئے ایک میزائل سے کوئی خطرہ نہ تھا اسے نظرانداز کردیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل میں کہنا تھا کہ ایران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اس نے ہمیں پہلے سے حملے کی اطلاع دی، ایران کی پیشگی اطلاع کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں : ایران کے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملے

واضح رہے کہ ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ ایرانی میزائلوں کے داغے جانے کے بعد دوحا میں دفاعی نظام متحرک کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر 6 اور عراق میں ایک میزائل داغا ہے۔ قطر نے پہلے ہی اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں