منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

’ایران اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سینئر اہلکار نے بتایا کہ امریکا اس حملے کے خلاف اسرائیل کا دفاع کرنے کی تیاریوں میں تعاون کر رہا ہے۔

اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف براہ راست فوجی حملہ ایران کیلیے سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے ابھی تک ایران کی طرف سے کسی فضائی خطرے کی نشاندہی نہیں کی، اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل پر کسی بھی ایرانی حملے کے نتائج برآمد ہوں گے۔

گزشتہ روز ایرانی وزارت خارجہ نے دوٹوک کہا تھا کہ قومی سلامتی کو خطرہ ہوا تو ایران جواب دے گا، اسرائیل کے کسی بھی مجرمانہ اقدامات کو جواب دیے بغیر نہیں جانے دیا جائے گا جو کوئی بھی ایران کی قومی سلامتی کے خلاف کھڑا ہوگا اسے بلاشبہ ایران کی جانب سے جواب دیا جائے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ ہم خالی وعدے نہیں کرتے ہم نے عملی طور پر دکھایا ہے کہ ہم ایران کی قومی سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والے جارحین کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ہمارا ردعمل ان کے لیے پشیمان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران صیہونی حکومت کے کسی بھی جارحانہ اقدام کو، جو ایران کے مفادات کو نشانہ بنائے اسے لاجواب نہیں چھوڑے گا اور ایران اس کے جواب میں مناسب اقدامات کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں