اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

ممکنہ اسرائیل امریکی حملے، ایران نے بیلسٹک میزائل چلا کر خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: اسرائیل امریکی حملے کے خدشات کے پیش نظر ایران نے بیلسٹک میزائل چلا کر دشمنوں کو خبردار کر دیا ہے۔

ایران نے ایک نئے مقامی اینٹی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کا تجربہ کیا ہے، جب کہ ایران کی جانب سے لانگ رینج بیلسٹک میزائل شوٹنگ کی مشقیں بھی کی جا رہی ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹی وی پر درجنوں لانگ رینج میزائل دکھائے گئے، خبر میں بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے میزائل جانچنے کی مشقیں جاری ہیں، جس کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

- Advertisement -

ایرانی کمانڈر نے خبردار کیا کہ ایران اور امریکا ایران پر حملے کی غلطی سے باز رہیں، ہم ایکشن میں ہیں اور مناسب وقت اور جگہ پر کارروائی کریں گے۔ کمانڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم بھرپور جواب دیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نیا مقامی اینٹی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم قومی سلامتی اور فوجی خود کفالت کو مضبوط بنانے کے لیے IRGC کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ اس پیش رفت کا اعلان ’پیامبرِ اعظم 19 فوجی مشقوں‘ کے دوران کیا گیا، جہاں مختلف دفاعی حکمتِ عملیوں بشمول کامیکاز ڈرون کی کارکردگی کے مظاہرے کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں