ایران نے فرانس سے کاریں نہ خریدنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت نے فرانسیسی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔ اس حوالے سے وزارت صنعت و تجارت نے باضابطہ اعلان کیا ہے۔
ترجمان وزارت صنعت و تجارت عمید قالیباف نے کہا کہ فرانس کا رویہ غیر پیشہ وارانہ رہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانسیسی کاروں کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
- Advertisement -
ترجمان نے کہا کہ ایران نے فرانسیسی کاروں کی درآمد کے لیے کوئی اجازت نامہ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فرانس سے کاروں کی درآمد کے لیے لائسنس کا اجرا روک رکھا ہے۔
عمید قالیباف نے واضح کیا کہ فرانس کے رویہ پر کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور ایران کی آٹو موبائل صنعت پر فرانسیسی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔