جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

سابق سیکرٹری پاسداران انقلاب کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رُستمی کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رُستمی کی جانب سے کئے گئے دعوے کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا بیان گزشتہ ہفتے سامنے آیا تھا کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کیلئے مشرق وسطی میں تاریخی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

اس دھمکی کے سامنے آنے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے 39 اراکین کی جانب سے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ یہودی ریاست کی دھمکیوں کے تناظر میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت دی جائے۔

ایران کی ڈیفنس ڈاکٹرائن ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے فتویٰ کے تحت ہے جس کے تحت نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی ممانعت ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ایران پر حملے کے اہداف کی منظوری دیدی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی مخصوص اہداف کی منظوری دیدی ہے۔

اسرائیل کو دردناک صورتحال میں مبتلا کردیں گے، حزب اللہ

مخصوص اہداف کی تفصیلات کو ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اسرائیل فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا یا نہیں، متوقع اسرائیلی کارروائی کے آغاز کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں