منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

ایران کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے ایران کے علاقے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر بزدلانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

اے آروائی نیوز کے مطابق ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ 8 پاکستانیوں کے قتل کا واقعہ غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی پورے خطے میں دیرینہ اور مشترکہ خطرہ ہے، غدار عناصر عالمی دہشتگردوں کے ساتھ مل کر خطے میں امن اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔

یہ پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

ایرانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکروہ رجحان سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، مشترکہ کاوشوں سے دہشتگردی، انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ دہشتگردی نے حالیہ دہائیوں میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں لی ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے صوبے سیستان کے شہر مہرستان میں دہشت گردو ں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کر کے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کر دیا تھا، قتل ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں