اشتہار

ایران کی بلوچستان میں انتخابی دفاتر پر دہشت گرد حملوں کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے بعد کی تصویر بھی جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفار تخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلوچستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔

ترجمان ایرانی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ دہشت گردحملےمیں معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے، غم کی گھڑی میں ایران پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہے۔

- Advertisement -

ایرانی سفارتخانے کی جانب سےدہشت گرد حملے کے بعد کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی۔

بلوچستان میں دو دھماکوں میں چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، پہلا دھماکا پشین کےعلاقے خانوزئی میں آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کے قریب ہوا، جبکہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے باہرہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں