اشتہار

ایرانی جوڑے کو سڑک کنارے رقص کرنا مہنگا پڑ گیا، 10 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

ایران میں سڑک پر ایک جوڑے کو ڈانس کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعشل میڈیا پر رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایران کی عدالت نے جوڑے پر عریانیت، کرپشن اور پروپیگنڈے کو فروغ کے دینے کے جرم پر سزا سنائی ہے۔

جوڑے پر 2 سال کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ انہیں ملک چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔

- Advertisement -

21 سالہ استیاض حقی اور اس کے منگیتر امیر محمد احمدی کی جانب سے رقص کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی جو وائرل ہو گئی، ویڈیو میں دونوں  تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کررہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ایران میں پولیس حراست میں لی گئی خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے لوگوں کو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں تاہم جوڑے نے اپنے رقص کو ایران میں جاری احتجاج سے منسلک نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں