ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب کیساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی آرمی چیف نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران بیجنگ معاہدے کی مکمل پاسداری کررہے ہیں، سعودی عرب سے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

میجر جنرل محمد باقری کا مزید کہنا تھا کہ تہران اور ریاض علاقائی سلامتی کو یقینی بنانےمیں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی آرمی چیف کا امریکا کو پیغام

انھوں نے کہا کہ ریاض کےساتھ اچھے تعلقات دشمنوں کے لیے مایوسی کا باعث ہیں، ریاض کے ساتھ اچھے تعلقات دوستوں کے لیے خوشی کا باعث ہیں۔

ایرانی آرمی چیف میجر محمد باقری کا کہنا تھا کہ فلسطین پر سعودی عرب کے جرات مندانہ اور اصولی موقف کو سراہتے ہیں۔

آرمی چیف سے ایرانی چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں