جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کردیا اور کہا افغان مہاجرین کیلئے اب کوئی جگہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے گیارہ لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کردیا، ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نےکہا افغان مہاجرین کیلئے اب کوئی جگہ نہیں۔ اس لیے حکومت نے سخت اقدامات کرتے ہوئے سرحدوں کی نگرانی مزید بڑھا دی ہے تاکہ غیرقانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

اسکندر مومنی کا کہنا تھا کہ "ہم نے گزشتہ سال 1.1 ملین غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کیا ہے، لیکن بے دخل کیے جانے والوں میں سے 50 فیصد دوبارہ ایران میں داخل ہو چکے ہیں تاہم ایران کے پاس اب مزید تارکین وطن کی میزبانی کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

افغانستان میں طالبان حکومت نے ایران اور پاکستان سے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کوزبردستی کے بجائے ایک منظم طریقے سے انجام دیا جائے۔

وائس آف امریکا کہنا ہے پاکستان اور ایران اب تک ستائیس لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کرچکے ہیں۔

خیال رہے حکومت پاکستان نے غیر قانونی، غیرملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں