بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

ایران میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنے پر مجرم کو پھانسی

اشتہار

حیرت انگیز

ایران میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں مجرم کو سزائے موت دے دی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والا مجرم ایرانی شہری ہے اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ انٹیلیجنس تعاون اور دہشت گرد کارروائیوں میں شریک رہا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سزائے موت پانے والے شخص کی شناخت محسن لنگرنشین کے نام سے ہوئی ہے، جسے کئی سنگین الزامات کا سامنا تھا۔

مذکورہ شخص پر 2022 میں پاسداران انقلاب کے کرنل صیاد خدائی کے قتل میں معاونت، وزارت دفاع سے منسلک اصفہان کے ایک صنعتی مرکز پر حملے میں سہولت کاری اور دہشت گرد گروہوں کو مدد فراہم کرنے کے الزامات تھے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لنگرنشین نے دورانِ تفتیش اپنے جرائم کا اقرار بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران میں متعدد ایسے افراد کو سزائیں دی جاچکی ہیں جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

اس سے قبل بھی ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔ ایرانی عدلیہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے مجرموں کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ان مجرموں نے اسرائیلی ایجنسی موساد سے بیرونِ ملک تربیت حاصل کی تھی جبکہ ان مجرموں پر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔

ایران نے اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی

رپورٹ کے مطابق چاروں مجرمان عراقی کردستان کے راستے سے ایران میں داخل ہوئے اور صوبے اصفہان میں وزارتِ دفاع کی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں