اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آج جنوبی صوبے خراسان میں پیش آیا ہے۔ کوئلے کی کان میں دھماکے کے وقت کام میں درجنوں افراد موجود تھے جن میں سے 30 افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے جب کہ دیگر افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مدانجو کمپنی کے بلاک بی اور سی میں اتوار کی صبح 9 بجے گیس دھماکا ہوا جو بڑے جانی نقصان کا سبب بنا۔

- Advertisement -

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ، سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور فوری طور پر ہنگامی امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ ریسکیو حکام کے مطابق اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں