بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

ایران کا میزائل حملوں پر قطر سے اظہارافسوس، تکلیف پر معذرت خواہ ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کی جانب سے العدید ایئربیس پر میزائل حملوں پر قطر سے اظہار افسوس کیا گیا اور کہا گیا کہ حملے میں تکلیف پر معذرت کی جاتی ہے۔

قطر میں موجود امریکی اڈے پر حملے کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ قطری بھائی بہنوں کو تکلیف پر ذاتی طور پر افسوس ہے، امریکی ایئربیس پر حملہ قطر کےخلاف نہیں تھا، قطر کے ساتھ تعلقات میں انتہائی احترام برقرار ہے۔

جنگ بندی، ایران کے سفیر نے قطر کا شکریہ ادا کیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی بیس پر حملہ امریکی جارحیت کے خلاف دفاعی کارروائی تھی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی اڈے پر حملہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہیں تھی، خطے میں قطر کا کردار قابل قدر ہے، امریکی اڈے پر حملہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہیں تھی،

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران نے جنگ میں نقصان اٹھایا مگر عوام ثابت قدم رہے، جنگ بندی قطرکی درخواست پر ہوئی، قطر کو امریکا نے رابطے کیلئے کہا تھا۔

iran israel تمام خبریں

 

انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام اسرائیلی اور امریکی حملوں کے باوجود ڈٹے رہے، اسرائیل کی جارحیت میں ہمارےعوام کا قتل عام ہوا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت جنگی جرائم اور انسانیت کےخلاف جرائم ہیں، ایرانی عوام نے قومی خودمختاری کے دفاع میں غیرمعمولی عزم کا مظاہرہ کیا۔

جنگ کے آخری دنوں میں ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ٹرمپ نے اعتراف کرلیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں