بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

ایران نے امریکا کو صاف انکار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے یورینیم افزودگی معطل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے دوٹوک کہا ہے کہ افزودگی روکنے کے بدلے امریکا سے جوہری معاہدہ قبول نہیں، افزودگی روکنے کی 3سالہ پیشکش کی خبریں بالکل غلط ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا کی افزودگی نہ کرنے کی شرط ناقابل قبول ہے ایران امریکا کیساتھ مذاکرات ترک کرنےکو بھی تیار ہے امریکا بات نہ کرے یا پابندیاں لگائے تو بھی ایران زندہ رہے گا۔

تہران اور واشنگٹن کے درمیان پانچویں دور کے بعد چھٹےجوہری مذاکرات کا انتظار ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور اٹلی کے شہر روم میں ہوا جس میں ایران کی 60 فیصد یورینیم افزودگی پر امریکا نے سخت ردعمل دیا۔

امریکا نے ایران سے تمام یورینیم افزودگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا اولین ترجیح ہے۔

ایران نے یورینیم افزودگی کو قومی خودمختاری کا مسئلہ قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ یورینیم افزودگی کو ترک نہیں کریں گے یہ ہماری ریڈلائن ہے، یورینیم افزودگی کرنے سے روکا جائے گا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

سی این این کی رپورٹ کے بعد کہ اسرائیل حملے کی تیاری کر رہا ہے ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی صورت میں امریکا کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

ایران میں یورینیم کی افزودگی پر گہرے اختلاف کے دوران، اسرائیل کے قریبی اتحادی ایران اور امریکہ جمعے کو جوہری مذاکرات کا پانچواں دور منعقد کریں گے جس کے بارے میں واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ جوہری بم تیار کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں